بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ سے فلسطینی وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارچ میں صہیونیوں نے جنگ بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بعد نئی جارحیت کا آغاز کیا جس میں اب تک وحشیانہ حملوں میں مزید 7 ہزار 118 مزید فلسطینی شہید اور 25 ہزار 368 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اکتوبر 2023ء کے بعد امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کی مدد سے شروع ہونے والی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 57 ہزار 680 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 37 ہزار 409 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں امداد کی تقسیم کچھ عرصہ قبل امریکیوں نے اپنے ہاتھ میں لیا جس کے بعد امداد حاصل کرنے کے لئے جمع ہونے والوں پر باضابطہ طور پر گولی چلائی جاتی ہے اور اب تک امداد حاصل کرنے کے لئے لگنے والی قطاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ کل بھی امداد کے لیے جمع ہونے والوں پر صہیونیوں کی فائرنگ میں 7 فلسطینی شہید اور57 دیگر زخمی ہو گئے، اور یوں امداد کے منتظر شہیدوں کی تعداد 773 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 5 ہزار 101 زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ